آڑو
مختلف نام :
اُردو، آڑو۔ ہندی ، آڑو - فاری ، شفتالو - عربی، خوخ ۔ سنسکرت ، اڑی واڑک۔ انگریزی، پیچ (Peach) اور لاطینی میں پروس ڈومیٹکا کہتے ہیں ۔
شناخت :
ایک مشہور کھانے والا پھل ہے. جس کا پودا دس سے بارہ فٹ تک بلند ہوتا ہے، پتے لمبے، گھنے اور چوڑے کم اور نوک دار بادام کے پتوں کی صورت میں ہوتے ہیں۔ اس کا پودا ہندوستان میں لگ بھگ ہر جگہ پایا جاتا ہے، ماہ پوس سے بساکھ تک پھل لگنے شروع ہو جاتے ہیں اور ساون میں پھل پک جاتے ہیں۔ اس کے پھول گلابی رنگ کے اور ٹہنی
پر کافی تعداد میں لگتے ہیں ۔ پھل خا کی سفیدی مائل ، لال اور پیلا پن لئے ہوتے ہیں۔
بہترن آڑو:
بہترن آڑو وہ ہے، جس کا چھال کا نازک ، رنگ لال وسفید، زرد، سبز اور روئیں دار ہو۔
مزاج پھل دوسرے درجہ کے آخر میں سرد اور پہلے درجہ کے آخر میں تر کئی اسے معتدل الحرارت اور کئی معلمین نے اسے سرد و خشک لکھا ہے۔ چوں و شاخوں کا مزاج گرم و خشک ہے، شہد، سونٹھ، نمک اس کے مصلح ہیں۔ ماڈرن تحقیقات : اس میں مندرجہ ذیل اجزاء پائے گئے ہیں: پانی 80 سے 90 فیصدی ۔ کاربوہائیڈ رئیس ( حرارت پیدا کرنے والے اجزاء) یہ حرارت پیدا کرنے والے اجزاء جلد ہضم ہونے والی شکر پر مشتمل ہیں ، جس کی مقدار 5
سے 10 فیصدی تک ہوتی ہے۔ مقدار خوراک : 3 سے 10 دانے تک۔
فوائد :
آژ و صفراء خون کی گرمی کو کم کرتا ہے، دماغ کو طاقت دینے اور خون پیدا کرنے کے لئے مفید ہے ۔ گرم مزاج والوں کو زیادہ مفید ہے، ان کی بھوک و کمزوری دور کرتا ہے۔ جسم کو موٹا کرتا ہے۔ اس کو بنا چھیلے دھو کر استعمال کرنا زیادہ مفید ہے۔ بواسیر و جریان کے لئے ازحد مفید ہے۔
آڑو سے تیار ہونے والے مندرجہ ذیل مجربات نہایت آسان اور زوداثر ہیں، بنا کر فائدہ اٹھا ئیں:
ناک کے کپڑے :
آڑو کے چوں میں مصبور گھس کر ناک میں پکانے سے ناک کے کیڑے مر جاتے ہیں اور
ان کے باعث دردسر کو آرام آجاتا ہے۔
بہرہ پن :
گری بج آڑو کا پتال جنتر کے ذریعہ نکالا ہوا تیل دو سے چار بوند نیم گرم، کان میں ٹپکانے سے بہرہ پن دور ہو جاتا ہے
پرانا موسمی بخار :
آڑو کے تین پتے، ایک عدد کالی مرچ کے ہمراہ گھوٹ کر صبح کے وقت پلانے سے پرانا موعی
بخار دور ہو جاتا ہے۔
پیٹ کے کیڑے:
آڑو کے چار پانچ نرم پتے پانی 25 گرام میں گھوٹ چھان کر پلانے سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں۔
بواسیر کے مسے :
تیل گرمی آڑو کا بواسیر کے مسوں پر لگانا بواسیر کے لئے بہت مفید ہے۔ علاوہ ازیں آڑو کے پھولوں کا لیپ بھی مسوں کو خشک کرتا ہے۔
پیٹ کے کیڑے:
بھنی ہوئی ہینگ 2 گرین آڑو کے پھل کے رس 20 گرام میں چھڑک کر پلانا پیٹ کے کیڑوں کے لئے ازحد مفید ہے۔
بغل کی بد بو :
اس کے چوں کو پیس کر بغل میں مل کر گرم پانی سے دھونے سے بغل کی بد بو سے نجات ملتی ہے۔
ذیا بیٹیس :
آڑو کا استعمال پیشاب میں شکر آنے کے لئے مفید ہے
کشتہ جات میں آڑو کا استعمال:
کشتہ رسکپور : آزد کے پتے 375 گرام کوٹ کر نلد و بنا لیں ۔ 250 گرام قلمی شورہ میں کر لیے اوپر دے کر اپنی کڑاہی میں رکھ کر نیچے آگ جلائیں ، جب پتے جل جائیں تو شورہ قائم النار ہو جائے گا۔ پھر اس شورہ کے درمیان میں رسکیور و شنگرف لوہے کے پیالوں میں رکھ کر گل حکمت کر کے چند بار بھویل میں اتنی دیر رکھتے رہیں کہ سرخ ہو جایا کرے۔ پھر نکال لیں ، رسکپور کشتہ ہو گا ۔ یہ عمل اکسیر میں کارآمد ہے۔
0 Comments